اسلام آباد (مانند نیوز) کراچی کے سفاری پارک میں مرنے والی ہتھنی سونیا کا پوسٹ مارٹم شروع کردیا گیا ہے۔
سفاری پارک حکام کے مطابق یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے ڈاکٹر غلام مصطفیٰ کی سربراہی میں ہتھنی کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو لنک پر فور پاز ٹیم کی رہنمائی میں ماہرین ہتھنی سونیا کا پوسٹ مارٹم کررہے ہیں۔
کراچی: سفاری پارک میں موجود ہتھنی سونیا مر گئی
حکام کے مطابق سفاری پارک میں ہتھنی سونیا کے پوسٹ مارٹم کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہتھنی کے مخلتف اعضاء ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیجے جائیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ لیبارٹری رپورٹس آنے پر ہتھنی کی موت کا سبب سامنے آسکے گا۔
دوسری جانب ڈائریکٹر سفاری پارک سید امجد علی کے مطابق ہتھنی سونیا کے پوسٹ مارٹم کے بعد علم ہوسکے گا کہ اس کی موت کی کیا وجہ ہے۔
ڈائریکٹر سفاری پارک نے کہا ہے کہ ہتھنی سونیا کی موت کی وجہ جاننے کے لیے انکوائری کمیٹی بنادی گئی ہے جو اس کی موت سے متعلق تحقیقات کرے گی جبکہ ہتھنی مدھوبالا کا سفاری پارک میں خیال رکھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سفاری پارک میں موجود ہتھنی سونیا مر گئی تھی، ہتھنی کی عمر 22 سے 23 سال کے درمیان تھی جو پارک میں مردہ پائی گئی۔