شمالی وزیرستان (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ریلیف، بحالی و آباد کاری، ملک نیک محمد خان داوڑ کی خصوصی ہدایات پر عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلیم اللہ خان داوڑ نے عوام کے لیے فری میڈیکل کیمپ اور مفت دوائیوں کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔اس فری میڈیکل کیمپ کا مقصد غریب عوام کو علاج و معالجے کی بہترین سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے تاکہ وہ صحت کے مسائل سے نجات حاصل کر سکیں اور ایک خوشحال زندگی گزار سکیں۔اس موقع پر معاون خصوصی برائے ریلیف ملک نیک محمد خان داوڑ نے کہا، ”عوام کو مفت صحت سہولیات فراہم کرنا میری اور صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم عوام کے مسائل کو ان کے گھروں تک پہنچ کر حل کریں اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔”فری میڈیکل کیمپ میں تجربہ کار ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، اور دیگر طبی ماہرین کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ یہ کیمپ علاقے کے مستحق اور ضرورت مند افراد کے لیے نہایت فائدہ مند ثابت ہوگا۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ یہ اقدام حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ صحت عامہ کی سہولیات کو نچلی سطح تک پہنچایا جائے اور غریب و مستحق افراد کو بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے