پشاور(مانند نیوز) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر 9 دسمبر 2024 سے سکولوں اور ذیلی تعلیمی اداروں میں ہفتہ اینٹی کرپشن منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم کی جانب سے محکمہ کے آفیسرز، سٹاف اور طلبہ کے نام خصوصی پیغام بھی جاری کیا گیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ اس ہفتے کا مقصد طلبہ، اساتذہ اور محکمے کے افسران میں کرپشن کے خاتمے کے لیے شعور اجاگر کرنا اور دیانت و شفافیت کو فروغ دینا ہے۔ہفتہ اینٹی کرپشن کے دوران سکولوں اور اٹیچ فارمیشنز کے دفاتر میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اینٹی کرپشن آگاہی سیمینارز, تقاریر اور مضمون نویسی کے مقابلے, پوسٹر اور پینٹنگ مقابلے, طلبہ کی ریلیاں, اساتذہ اور والدین کے لیے آگاہی سیشنز منعقد کیئے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم کے ترجمان کے مطابق، اس مہم کا مقصد نئی نسل کو کرپشن کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا اور انہیں ایمانداری، انصاف اور شفافیت کی اہمیت سمجھانا ہے۔ یہ سرگرمیاں نہ صرف طلبہ کے اندر سماجی ذمہ داری کا شعور پیدا کریں گی بلکہ کرپشن کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں کی بنیاد بھی فراہم کریں گی۔محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے والدین، اساتذہ اور معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں بھرپور شرکت کریں اور کرپشن کے خلاف جدوجہد کو کامیاب بنائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے