اسلام آباد (مانند نیوز)اسرائیلی بم باری سے شام کے 3 اہم ایئر بیسز اور دفاعی ریسرچ سینٹر مکمل تباہ ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل شام کی اہم ترین فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا کر تباہ کر رہا ہے، تازہ حملوں میں اسرائیل نے شام کی 3 اہم ایئر بیسز پر بم باری کی ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں ہیلی کاپٹر اور جہاز تباہ ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق شامی فوجی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل نے شمالی شام میں قمیشلی (Qamishli) ایئر بیس، حمص کے مضافات میں شنسار (Shinshar) ایئر بیس اور جنوبی شام کے اقربا (Aqrba) ایئر پورٹ کو نشانہ بنا کر درجنوں ہیلی کاپٹر اور جیٹ طیارے تباہ کر دیے۔

شام میں اپنی سلامتی کیلئے محدود عارضی اقدامات کیے ہیں: اسرائیل

دریں اثناء شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیلی حملے میں شامی دفاعی ریسرچ سینٹر بھی مکمل تباہ ہو گیا ہے۔

سیرین آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے برزہ ریسرچ سینٹر سمیت 100 مقامات کو نشانہ بنایا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے