لوئر چترال (مانند نیوز)اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز لوئر چترال محمد افتاب منیر نے GPS درونیل کریم آباد کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سکول کے انتظامات، اساتذہ، سٹاف کی حاضری, کلاس رومز, عمارت اور دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے طلباء سے ملاقات کی۔ طلباء کو رہنمائی دی۔انھوں نے سکول کے اساتذہ اور سٹاف سے ملاقات کے دوران مجموعی تعلیمی ماحول بشمول سہولیات کی دستیابی، دیگر انتظامی مسائل پر گفتگو کی اور ادارہ منتظمین کو تعلیم و صفائی کا معیار مزید بہتر بنانے اور سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔