دیر(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر بالا نو ید اکبر نے بلین ٹری پلس موسم بہار شجر کاری مہم 2025 کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز و متعلقہ اداروں کے انتظامی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سب ڈویژنل فارسٹ آفیسرز کو عوام کو شجر کاری مہم میں شامل کرنے کے لیے بڑی مقدار میں پودے عوام میں مفت تقسیم کرنے،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھرپور عوامی آگاہی مہم شروع کرنے سمیت مختلف فیصلے کئے گئے۔میٹنگ میں بلین ٹری پلس موسم بہار شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے باقاعدہ حکمتِ عملی طے کرلی گئی اور محکمہ فارسٹ کو پودے لگانے کے لیے موزوں اور محفوظ مقامات کی نشان دہی کے احکامات جاری کیے۔اسی طرح وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے عوامی ایجنڈا کے تحت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) جواد علی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی برائے بانڈڈ لیبر کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چائلڈ لیبر کی روک تھام اور مزدوروں کی فلاح وبہبود کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ویجی لینس کمیٹی کا اجلاس سے خطاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے بچوں سے جبری مشقت اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے قانون بنایا ہے جس پر عمل درآمد ہر صورت میں کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے تمام متعلقہ محکمے مربوط حکمت عملی سے کام کریں اور لیبر لاز کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے