شرینگل (نمائندہ مانند) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں شعبہ سوشیالوجی اور ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ سوسایٹیز کے زیر اہتمام ”عالمی یوم انسداد بد عنوانی” کے مناسبت سے سمینار اور اگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ سیمنار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ سوشیالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد نواز خان اور شعبہ قانون کے چیئرمین ڈاکٹر افضال محمود نے بدعنوانی کی معاشرے پر بُری اثرات اور اس ناسور کی خاتمے کیلئے عملی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ نوجوان ہماری بہتر مستقبل کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ نوجوان جھ لیں کی بدعنوانی کی اس ناسور کا قلعہ قمع کئے بغیر ہم ترقی نہیں کرسکتے انصاف کی بالادستی،قانون کی حکمرانی اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے نوجوان آپس میں اتحاد کریں ہر محکمہ اور ہر سیکٹر میں بدعنوانی کی نشاندہی کریں اپنی اعمال پر کھڑی نظر رکھیں جب ہم سب سے پہلے اپنا احتساب کرینگے اپنی اعمال اورکردار کو درست کرینگے تب ہم معاشرے میں تبدیلی رونما کرسکینگے۔ تقریب میں ڈائیریکٹر سٹوڈنٹ سوسائٹیز ڈاکٹر واجد رضاء، ڈاکٹر اسحاق احمد، اور لیاقت علی سمیت دیگر فیکلٹی ممبران، انتظامی افسران اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پرجامعہ میں اگاہی واک کیا گیا طلباء نے بینرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جس پر انسداد بد عنوانی کے حوالے سے سلوگن درج تھا۔