ایبٹ آباد (مانند نیوز)انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سہیل عمران نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر اس دن کو منانے کا مقصد بدعنوانی کے خلاف آگہی پیدا کرنا ہے، بدعنوانی ایک معاشرتی برائی ہے جو قومی ترقی و خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، بدعنوانی کا تدارک سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے جس کے لئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ موجودہ حکومت کی سب سے اہم ترجیح ہے، بدعنوانی کے خاتمے اور بے لاگ احتساب پر مبنی ہے، بلاتفریق احتساب کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی،برعنوانی کے خاتمے کے لئمیرٹ کی بالادستی، قانون کی عملداری، شفافیت اور بنیادی اہمیت کے حامل ہیں، ملک کو بدعنوانی کے ناسور پاک کرنے کے لئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر کوششوں کی اشد ضرورت ہے، ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کے لئے متعلقہ اداروں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں،سہیل عمران ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر۔سیمنار میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر۔ڈپٹی ڈیمو گرافر سدرہ ملک۔ڈسٹرکٹ سپروائرز نزیرصاحب اور باقی سٹاف نے شرکت کی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے