جمرود(مانند نیوز)خیبر پختونخواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ڈسٹرکٹ خیبر ٹیم کا جمرود بازار میں کاروائیاں۔ فوڈ سیفٹی ٹیم خیبر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ابراہیم نے اپنے سٹاف کے ہمراہ جمرود مین بازار میں مختلف خوراکی اشیاء کی انسپیکشن کی،انسپیکشن کے دوران ایک کر یانہ سٹور سے بڑی مقدار میں ممنوعہ چائنہ سالٹ برآمد کرکے دکاندار پر جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ دوسرے کریانہ سٹور سے بغیر ایوڈین کے نمک برآمد ہونے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ایک کباب شاپ سے بڑی مقدار میں مضر صحت تیل برآمد کر کے کباب شاپ پر جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ مضر صحت تیل کو موقع پر تلف کیا گیا،دیگر دکانداروں کو امپروومنٹ نوٹسز اور ایس او پی فراہم کی گئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمدابراہیم نے کہاکہ معصوم عوام پر غیرمعیاری خوراکی اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور انہیں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور عوام کو بھی چہاہیئے کہ خوراکی اشیاء خریدتے وقت اس کو چیک کیا کریں اور غیرمعیاری اور مضرصحت اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے بارے میں ہمیں اطلاع دیں تاکہ تاکہ ایسے دکانداروں کے خلاف فوری کاروائی کرکے عوام کو مضرصحت اشیاء کھانے سے بچایا جاسکے۔