ہنگو(مانند نیوز)طلبہ میں تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے پروگراموں اور مقابلوں کا انعقاد ضروری ہے، نوجوان نسل بے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہے، درست سمت میں رہنمائی اور وسائل کی فراہمی سے ہم بہترین سائنس دان، ماہر زراعت اور ٹیکنیکل مشنری پیدا کر سکتے ہیں۔ تعلیمی اداروں کے درمیان تخلیقی فن پاروں کے مقابلوں کا انعقاد کرانا صلاحیتوں کو فروغ دینے کے مترادف ہے، نیشنل بلڈرز سکول اینڈ کالج کے طلبہ بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ ان خیالات کے اظہار اسسٹنٹ کمشنر نواب خان بنگش،ڈی او سوشل ویلفیئر بلال افریدی، وکیشنل کالج کے پرنسپل شفقت اللہ، این سی ایچ ڈی کے شمس الرحمن، ایچ ار ایس پی کے ڈائریکٹر ناصر اکبراور کزئی اور دیگر نے نیشنل بلڈر سکول اینڈ کالج میں طلبہ کے بنائے ہوئے تخلیقی فن پاروں اور ہینڈ میڈ مختلف ماڈلز کی نمائش کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نیشنل بلڈر سکول اینڈ کالج کے پرنسپل عرفان اللہ، ایم ڈی ذیشان خان اور انجینیئر ابراہیم نے بھی خطاب کیا اور ادارے میں طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے متعلق شرکا کو بریف کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نواب خان بنگش اور دیگر رہنماؤں نے اور دیگر مہمانوں نے طلبہ کی طرف سے بنائے گئے فن پاروں کی نمائش دیکھی۔ جن میں واٹر فلٹریشن پلانٹ، یو پی ایس کو اے سی ڈی سی میں کنورٹ کرنے کے ماڈل،ٹاؤن پانی سپلائی سکیم کے ماڈل،اور سیوریج سکیم سمیت دیگر ماڈلز کو بے حد سراہا گیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نواب خان بنگش نے کہا کہ نیشنل بلڈرز سکول اینڈ کالج ایک بہترین درسگاہ ہے جس میں طلبہ کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تخلیقی شعبے میں اپنے جواہر دکھانے کے موقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر نئی نسل کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے حکومت اور نجی شعبہ حکومت اور نجی شعبہ مل کر کام کریں تو ہمیں بہترین ڈاکٹر قابل قدر انجینیئرز، ٹیکنیکل صلاحیتوں کے مالک نوجوان، ماہرین زراعت اور ہر شعبہ زندگی میں بہترین مشینری میسر ا سکتی ہے۔نواب خان بنگش نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ طلبہ کو ایسے موقع فراہم کیے جائیں جن کی موجودگی میں وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے معاشرتی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔اس موقع پر نواب خان ناصر اکبر اور کزئی اور دیگر نے طلبہ میں اور مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے