پبی (مانند نیوز)ایلیمنٹری ایجوکیشن فاؤنڈیشن ڈسٹرکٹ آفس نوشہرہ میں تقریب تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان خصو صی ممبر صوبائی اسمبلی میاں عمر کاکا خیل تھے تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس نور رحمان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالقیوم خٹک، ڈپٹی ڈائریکٹر جی سی ایس ای ایس ای ایف ہیڈ آفس شہاب، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نوشہرہ، ٹی ایم او جہانگیرہ مسز شاہانہ سکندر، پلاننگ آفیسر مسٹر محمد علی اور دیگر نے شرکت کی۔ انعام اور CRS کے نمائندے نے تقریب میں شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر ای ایس ای ایف نوشہرہ میاں شاہنواز تمام شرکا ء کو خوش آمدید کہا اور اپنی کار کر دگی شرکاء کو پیش کی تقریب سے مہمان خصو صی ممبر صوبائی اسمبلی میاں عمر کاکا خیل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ایک معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، قائد عمران خان کے ویژن اور وزیراعلی علی امین گنڈا پور کی قیادت میں ضلع نوشہرہ کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں مزید بہتری کے لیے عملی اقدامات کررہے ہیں تقریب سے دیگر شرکاءنے بھی خطاب کیا آخر میں مہمان خصوصی نے ہمراہ میاں شاہ نواز کا کا خیل کے اساتذہ میں سٹاک آئٹمز میں سٹینڈ کے ساتھ وائٹ بورڈ، پلاسٹک کے شیشوں کے ساتھ واٹر کولر، ڈسٹ بن، سٹیشنری، پلاسٹک میٹس، سیکھنے کا سامان وغیرہ ضلع نوشہرہ کے 50 کمیونٹی سکولوں بشمول GCS، BECS اور NCHD سکولوں میں تقسیم کیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے