اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اس وقت تک پی ٹی آئی اور حکومت میں کوئی مذاکرات نہیں ہوئے ہیں۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات شروع ہوتے ہیں تو سول نافرمانی کی کال واپس لی جائے گی۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ مذاکراتی عمل شروع نہیں ہوا تو حکومت سول نافرمانی تحریک کے لیے تیار ہو جائے۔

سنجیدہ مذاکرت نہ کیے تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کا اعلان ہوگا، شوکت یوسفزئی

انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، لیکن حکومت غیر سنجیدہ ہے، مذاکراتی عمل میں ہمیشہ حکومت پہل کرتی ہے، اپوزیشن نہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور اپوزیشن سے مذاکرات کرے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے