اسلام آباد (مانند نیوز)یونان کی سمندری حدود میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتیاں اُلٹنے کے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی۔

ایتھنز سفارتخانے نے تحقیقاتی رپورٹ حکومتِ پاکستان کو بھجوا دی۔

رپورٹ کے مطابق یونان کی سمندری حدود میں 3 کشتیوں کو حادثہ پیش آیا، تینوں کشتیاں لیبیا کے علاقے تبروک سے روانہ ہوئی تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پہلی کشتی میں 6 پاکستانیوں سمیت 45 افراد سوار تھے، اس کشتی میں سوار پاکستانی لڑکے سمیت تمام افراد کو بچالیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دوسری کشتی میں 5 پاکستانیوں سمیت 47 افراد سوار تھے جنہیں بچا لیا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تیسری کشتی میں 83 افراد سوار تھے جن میں 76 پاکستانی، 3 بنگلادیشی، 2 مصری اور 2 سوڈانی ڈرائیورز شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق تیسری کشتی کے 39 افراد کو ریسکیو کیا گیا جن میں 36 پاکستانی شامل ہیں، ریسکیو کیے گئے افراد میں کشتی کا سوڈانی ڈرائیور بھی شامل ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ نے یونان میں کشتیاں الٹنے کے واقعات میں 4 پاکستانیوں کی موت کی تصدیق کردی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تیسری کشتی میں سوار 5 افراد کی لاشیں ملیں جو پاکستانیوں کی ہیں ان 5 لاشوں میں سے 4 کی لاشوں کی شناخت سفیان، رحمٰن علی، حاجی احمد اور عابد کے نام سے ہوئی تاہم 5 ویں پاکستانی کی لاش کی شناخت فی الحال نہیں ہوسکی۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق سیالکوٹ، گجرات اور منڈی بہاؤالدین سے ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تیسری کشتی میں سوار 39 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن میں 35 پاکستانی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے