اسلام آباد (مانند نیوز)وفاقی حکومت نے سول ایوارڈز 2025ء کی نامزدگیوں کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔

سول ایوارڈز 2025ء کی نامزدگیوں کے حوالے سے کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور متعلقہ اداروں کے سربراہان کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سول ایوارڈز کا اعلان ہر سال 14 اگست کو کیا جاتا ہے جبکہ ایوارڈز عطاء کرنے کے لیے تقریبات کا انعقاد اس کے بعد 23 مارچ کو ہوتا ہے۔

نمایاں خدمات پر ملکی اور غیرملکی شخصیات کیلئے سول اعزازات

کابینہ ڈویژن کے مطابق پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں سول ایوارڈ عطاء کیے جاتے ہیں جبکہ سول ایوارڈز پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں کو خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

کابینہ ڈویژن نے سول ایوارڈز کے لیے 15 اپریل 2025ء تک نامزدگیاں طلب کی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے