اسلام آباد (مانند نیوز)صوبۂ بلوچستان میں مختلف قومی شاہراہوں پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ٹریفک حادثات پیش آئے ہیں۔
میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں قومی شاہراہوں پر 48 حادثات میں مجموعی طور پر 85 افراد زخمی ہوئے۔
بلوچستان: 3 ہفتوں میں 556 ٹریفک حادثات رپورٹ
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں سب سے زیادہ حادثات ژوب کوئٹہ قومی شاہراہ پر پیش آئے۔
میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق این 50 ژوب قومی شاہراہ پر 18 ٹریفک حادثات پیش آئے ہیں۔