اسلام آباد (مانند نیوز)ایران نے امریکا کی جانب سے یمن پر کیے جانے والے جارحانہ حملوں کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بگھائی نے اتوار کو اپنے بیان میں یمنی عوام کی فلسطینیوں کے ساتھ یک جہتی کو سراہا اور یمن میں جاری امریکی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یمن پر امریکا کے مسلسل اور جارحانہ حملے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور قواعد کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملے انٹرنیشنل ہیومینیٹیرئن لاء کے قوانین اور اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہیں اور جنگی جرم کی ایک مثال ہیں۔

اسماعیل بگھائی نے مسلم دنیا، علاقائی ممالک اور اقوامِ متحدہ سے یمن پر امریکا، برطانیہ اور اسرائیلی حکومت کے حملوں کے خلاف سنجیدہ اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ بھی کیا۔

یاد رہے کہ امریکا اور برطانیہ تقریباً ایک سال سے یمن کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فوجی حملے کر رہے ہیں۔

امریکا اور برطانیہ کی جانب سے یمن پر یہ غیر قانونی فضائی حملے یمنی عوام کی فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے بحرۂ احمر میں امریکا اور برطانیہ کےجہازوں پر ہونے والے یمنی حملوں کے نتیجے میں کیے جا رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے