ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامد الرحمٰن کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ملاکنڈ محب اللٰہ خان نے 18 دسمبر 2024 کو کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی صدارت میں ہونے والی کھلی کچہری کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) ملاکنڈ، ایگزیکٹیو انجینئر اریگیشن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی، تحصیل میونسپل افیسرز اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران کھلی کچہری میں کمشنر ملاکنڈ کے کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تفویض کردہ امور کی بروقت تکمیل کے لیے تمام شرکاء کو ضروری ہدایات جاری کیں۔اسی طرح وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ”عوامی ایجنڈا” پر عمل درآمد کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک کے زیر نگرانی سول ویٹرنری ہسپتال تھانہ، بٹ خیلہ اور سخاکوٹ میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا جس میں بیمار جانورں کو مفت علاج فراہم کیا گیا اور مویشی پال حضرات کو اپنے جانوروں کی بہتر دیکھ بال اور بیماریوں سے بچاؤ کیلئے مفید مشورے دئے گئے۔ اسکے علاوہ، خان مہمد مشین بدرگہ تحصیل درگئی میں موبائل ویٹرنری کلینک کے زریعے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں بیمار جانورں کو مفت علاج مہیا کیا گیا اور متعدد بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن کئے گئے۔