منڈہ (مانند نیوز)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد یونس نے تحصیل منڈہ میں دفتر کا افتتاح کیا، افتتاحی پروگرام میں ایم پی اے عبید الرحمٰن، اسسٹنٹ کمشنر ذیشان نجیب، تحصیل چیرمین عنایت اللّٰہ، سابقہ ناظم ہمایون خان، علاقائی عمائدین، بازار صدر اور کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ ایم پی اے عبید الرحمٰن نے کہا کہ مزکورہ دفتر عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا، مزکورہ دفتر تحصیل منڈہ کے عوام کو ریلیف دینے میں اہم کردار ادا کریگا۔ درخواست، ڈومیسائل وغیرہ کے لئے اب ثمرباغ جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ دفتر کا مقصد تحصیل منڈہ کے عوام کو سہولیات اور ریلیف دینا ہے۔ تحصیل چیرمین عنایت اللہ نے کہا کہ مزکورہ دفتر کی وجہ سے عوام کو بہتر سہولیات اور آسانی ملیں گے، منڈہ بازار میں ٹریفک کا مسئلہ سنگین ہو چکا ہے، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی وجہ سے ٹریفک کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ تجاویزات کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر زیشان نجیب نے بھی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے کام کو سراہا اور عوام کو مخاطب ہو کر کہا کہ دونوں دفاتر کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے رہینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے