تیمرگرہ (مانند نیوز)وزیراعلی خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا کے تحت اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ ذید صافی کے زیر نگرانی گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول خال میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ کھلی کچہری میں, ڈی ایس پی، ایکس ای این ایریگیشن شاہد علی، ایس ڈی او ایریگیشن طیب سعید، ڈبلیو ایم او واٹر مینجمنٹ ضیائالحق، بہرور شاد شوشل ویلفیئر، بہادرزیب ایس ایچ او پولیس خال، مشتاق احمد لوکل گورنمنٹ، محمد وقاص ٹی ایم او خال،سجاد علی سی اینڈ ڈبلیو اور تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں خال کے مشران اور فلاحی تنظیموں کے نمائیندوں، سوشل ورکرز اور عوام نے شرکت کی۔ بعض عوامی مسائل پر موقع پر موجود سرکاری محکموں کے سربراہان نے ریسپانڈ کیا۔ کھلی کچہری میں میں علاقہ کے مشران نے خال بازار میں ٹریفک، انکروچمنٹ، تعلیم، پانی، منشیات، تعلیمی اداروں میں ٹیچنگ سٹاف کی کمی، خراب ٹیوب ویلیوں کی مرمت، غیر معیاری خوراک / پاپڑ کے خلاف سخت ایکشن لینے، اور بلنگ، غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ اور کئی عوامی مسائل کے حوالے سے اپنے شکایات محکموں کے سربراہان کے سامنے پیش کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا کے مختلف ٹاسک پر تفصیل سے روشنی ڈالیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد دور دراز علاقوں کے عوام اور سرکاری محکموں کے سربراہان کے درمیان کوارڈنیشن قائم کرنا اور ان کو اپنے مسائل کے حل کے لئے اسان فورم فراہم کرنا ہے۔ کئی مسائل میں عوامی کی سپورٹ انتہائی اہمیت رکھتی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعلق رکھنے والے عوامی شکایات پر تفصیلی جوابات دئیے۔ انھوں نے تمام محکمہ جات کے آفسران کو ہدایات جاری کی کہ کھلی کچہری کے دوران عوامی شکایات پر جلد از جلد عمل درعمل یقینی بنائیں۔ ایچ ایچ او خال نے کہا کہ منشیات فروشی میں ملوث افراد مقامی پولیس کو رپورٹ کریں اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ عوام کے بھر پور تعاون سے منشیات فروشوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔ منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف سوشل بائیکاٹ کریں۔ ٹریفک منجمنٹ کو بہتر کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ مقامی سطح پر جرائم کے خاتمے میں علاقے کے مشران اپنا کردار ادا کریں۔ پولیس عوام کے خادم ہیں۔