جمرود (مانند نیوز)تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر جمرود بائی پاس پر کوکی خیل قبیلہ کا ایک بڑا جرگہ منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔جرگہ میں فیصلہ کیا گیا کہ تاریخی باب خیبر پر احتجاجی مظاہرہ کریں گے جس کے بعد تاریخی باب خیبر کے مقام پر پاک افغان شاہراہ کو بند کیا گیا اور ساتھ تین دن کے لیے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا گیا کہ اگر تین دن میں مکمل نصیر احمد کوکی خیل اور سید غا جان کوکی خیل کو ریا نہیں کیا گیا تو پاک افغان شاہراہ کو بند کرکے تمام پختون خواہ میں احتجاجی مظاہرے کریں گے تین گھنٹے پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کیا گیا۔احتجاجی مظاہرے سے مقررین نے کہا کہ پختون اورضلع خیبر کے معزز روایات اور جرگہ نظام کی توہین کرتے ہوئے ڈی پی او خیبر نے ملک نصیر کو جرگے کے بہانے بلا کر گرفتار کیا ہے۔ یہ عمل ہمارے قبائلی رسم و رواج کی کھلی خلاف ورزی اور مقامی روایات کی پامالی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی او خیبر ہمارے روایات سے نہ صرف ناآشنا ہے بلکہ ان کی بے خبری نے مقامی عوام کو شدید غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈی پی او خیبر کو فوری طور پر ضلع بدر کیا جائے اور ملک نصیر کو بلا مشروط رہا کیا جائے۔ہر روز 6 بجے سے ڈی پی او خیبر کے خلاف فیس بک اور ٹویٹر پر ایک ٹرینڈ چلایا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے