اسلام آباد(مانند میڈیا)فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے امن و امان کے خدشات کے پیش نظر 24 اور 25 ستمبر کو شیڈول انٹرویوز ملتوی کر دیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف پی ایس سی نے امن و امان کے خدشات  کے سبب امتحانات ملتوی کرنے کا پبلک نوٹس جاری کردیا ہے ، 24 اور 25 ستمبر کو انٹرویوز لاہور، اسلام آباد اور پشاور سینٹرز میں شیڈول تھے۔نوٹس میں کہا گیا کہ سڑکوں کی بندش اور امن و امان صورت حال کے باعث انٹرویوز ملتوی کیے گئے تاکہ انٹرویوز کے لیے آنے والے امیدواروں کو ممکنہ مشکلات سے بچایا جائے۔ ایف پی ایس سی کے مطابق وائس پرنسپل گریڈ 18، ایکس ایف جی اسکولز اور ایف ڈی ای، سینئر ایلیمنٹری ٹیچر  گریڈ 16، اسلام آباد ماڈل اسکولز کے انٹرویوز ملتوی ہوئے ہیں۔ایف پی ایس سی نے بتایا کہ انٹرویوز کی نئی تاریخوں کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے