نیویارک (مانند میڈیا): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائراموف اور بلغاریہ کی وزیر خارجہ ڈاکٹر ویلسلاوا پیٹرووا چامووا سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائراموف سے ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے حوالے سے مفید تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے کثیرالجہتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ اسحاق ڈار نے بلغاریہ کی وزیر خارجہ ڈاکٹر ویلسلاوا پیٹرووا چامووا سے ملاقات کے دوران پاکستان اور بلغاریہ کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ دونوں جانب سے سیاسی اور اقتصادی روابط کو مزید فعال اور باقاعدہ بنانے کے ذریعے دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ زیرِ التوا مسائل کے حل کے لیے مکالمہ اور سفارت کاری ہی قابلِ عمل ذرائع ہیں۔ اسحاق ڈار نے علاقائی مسائل کے سفارتی حل کے لیے جاری کوششوں کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے