کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنرکوہاٹ عبدالاکرم چترالی کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا“ کے تحت ڈسٹرکٹ کونسل ہال کوہاٹ میں خواتین کیلئے کھلی کچہری کاانعقاد کیا گیا جس میں ممبرصوبائی اسمبلی وچیئرمین ڈیڈاک کوہاٹ شفیع جان اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے علاوہ خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وقاص نے خواتین کے اس سے پہلی منعقد کی گئی کچہری میں پیش کئے گئے مسائل ومطالبات کے نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین کیلئے کھلی کچہری میں مجموعی طورپر 25 مسائل ومطالبات پیش کئے گئے تھے جس میں نصف سے زیادہ مسائل حل کئے جاچکے ہیں جبکہ باقی ماندہ انڈرپراسز ہے۔ انہوں نے خواتین کو اپنے مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچانے کیلئے خصوصی کھلی کچہری کے انعقاد پرضلعی انتظامیہ باالخصوص ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کاشکریہ ادا کیا۔ خواتین کے زیادہ ترمسائل بجلی،گیس، تعلیم اورصحت کے علاوہ مختلف گھریلو تنازعات پر مشتمل تھے۔ ممبر صوبائی اسمبلی شفیع جان نے خواتین کی طرف سے پیش کئے گئے مسائل ومطالبات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ کوہاٹ کے خواتین کیلئے ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کا کھلی کچہری کا انعقاد انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ کے ہسپتالوں اورسکولوں کی حالت بہتر بنانے اورانہیں جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے تمام ہیڈز کی ذمہ داری ہے کہ کھلی کچہری میں عوام کے سوالوں کا جواب دیکر ان کو مطمئن کریں تاکہ کھلی کچہری کے انعقاد کو بامقصد بنایا جاسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے