دیرلوئر (مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ دیرلوئر کی جانب سے لینڈ سیٹلمینٹ ملازمین کو بہترین کاردگی پر توصیفی اسناد دی گئی۔ بلامبٹ میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تحصیلدار محمد یعقوب الرحمن نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ محمد اقبال وزیر پروجیکٹ ڈاریکٹر لینڈ سیٹلمنٹ پروجیکٹ نے دیر پائین میں جاری لینڈ سیٹلیمنٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ دیر پائین میں کل 216 مواضعات میں ریکارڈ مکمل ہوچکا ہیں۔ اس کے علاوہ 20 مواضعات میں پیمایش مکمل ہوچکی ہیں جبکہ 12 موضعات میں پیمایشن کام کام جاری ہیں۔ 03 موضعات ہر لحاظ سے مکمل ہوچکی ہیں اور کمپیوٹرائیزیشن کے لئے ریکارڈ تیار ہیں۔ مطلوبہ ٹارگیٹ کو بہت جلد مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعلی خیبر پختنونخواہ نے ای۔ جائیداد کارڈ کی اجرا کی منظوری دی ہیں۔ جس میں ایک شہری کی تمام میراث، جایئیداد کی تفصیل درج ہونگے۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ دیر پائین میں بندوبست اراضیات سٹاف کے ساتھ تعاون کریں تاکہ زمین کی صحیح ریکارڈ مرتب ہو اور کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ کا کام جلد از جلد مکمل کیا جاسکیں اور آئیندہ نسلوں کے لئے اپنے اراضیات کے حقوق کے تحفظ کو یقنی بنائے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنردیر لوئر محمد عارف خان نے کہا کہ لینڈ سیٹلیمنٹ نہ ہونے سے دیر پائین میں کئی ایشوز ہیں۔ لینڈ سیٹلیمنٹ پروجیکٹ کے حوالے سے جتنے بھی مسائل ہیں ان کی ایک جامع رپورٹ وزیراعلی خیبر پختونخواہ کو ارسال کی جائیگی۔ دیر پائین میں لینڈ سیٹلیمنٹ پروجیکیٹ کی تکمیل سے کئی زمینی تنازعات حل ہونگے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی۔آخر میں ساٹھ فیصد سے ذیادہ ٹارگیٹ مکمل کرنے والے تحصیلدار، پٹواریوں، گرداور، سروئیرز، کمپیوٹر آپریٹر کو توصیفی اصناد دی گئی۔