ہنگو(مانند نیوز)ضلع ہنگو کے تعلیمی اداروں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں,ضلع ہنگو کے تعلیمی سرکاری تعلیمی ادارے بھرپور طریقے سے نئی نسل کی تعلیم و تربیت میں مصروف عمل ہیں، سٹاف کی کمی کے مسئلے کو جلد حل کر لیا جائے گا، سرکاری تعلیمی اداروں کی انسپیکشن کے عمل کو مربوط بنایا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر عتیق خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع ہنگو کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں کے سرپرائز وزٹ کیے جا رہے ہیں اور چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو مستحکم کیا گیا ہے تاکہ سرکاری تعلیمی ادارے جدید تقاضوں کے مطابق نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کا فریضہ انجام دے سکیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر عتیق خان نے کہا کہ ضلع ہنگو کے تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی اداروں کی کارکردگی پر اثر انداز ہو رہی ہے اس ضمن میں نئے اساتذہ کی بھرتی اور سٹاف کی کمی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور بہت جلد شفاف انداز میں نئے اساتذہ کی بھرتی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر نے کہا کہ ضلع ہنگو کے بچے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں اگر ان ہیروں کو تراشنے کا عمل ایمانداری سے کیا جائے تو بہترین ڈاکٹر،، بیوروکریٹ، صحافی، ماہر اقتصادیات، سائنس دان اور ہر طبقہ فکر کے جوہر نامدار تخلیق کیے جا سکتے ہیں۔ عتیق خان نے کہا کہ میرے دور میں حقوق تعلیمی اداروں کے مسائل حل ہوئے ہیں اور ریکارڈ تعداد میں بچوں نے سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلے لیے ہیں یہ اس امر کی عکاسی ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ بہترین انداز میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے