اسلام آباد (مانند نیوز)تبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں گر گئیں جبکہ 53 افراد ہلاک اور 62 زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آج صبح چین کے علاقے تبت، نیپال، بھارت کے شمال اور شمال مشرقی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین کے مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح 9 بج کر 5 منٹ پر آیا۔

چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز ٹنگری کاؤنٹی تھا، جبکہ گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے
بھارت میں 6 اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ
چینی علاقے تبت میں شدید زلزلہ
زلزلے کے باعث کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔

زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے، جن میں سب سے بڑا 4.4 شدت کا تھا۔

زلزلے کے جھٹکے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو، بھوٹان اور بھارت میں بھی محسوس کیے گئے۔

چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر کے مطابق چین میں زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔

چینی نیوز ایجنسی کے مطابق تبت کی ٹنگری کاؤنٹی کے گاؤں میں گھروں کے گرنے سے شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب بھارتی ریاست بہار میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.1 رہی۔

بھارتی مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح 6 بج کر 40 منٹ پر آیا جس کی شدت سے 5 سیکنڈ تک عمارتیں لرزتی رہیں۔

بھارت سے زلزلے کے بعث تاحال کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق تبت میں زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے