اسلام آبا د(مانند نیوز)افغانستان میں طالبان کی قید میں اسلام قبول کرنے والے آسٹریلوی شہری جبرائیل عمر انتقال کرگئے۔

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد 2022 میں جبرائیل عمر کابل آگئے تھے جہاں وہ انگریزی کے استاد کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

دبئی میں بھارتی سیکریٹری خارجہ اور افغان قائم مقام وزیر خارجہ کی ملاقات

افغان وزارت داخلہ نے آسٹریلوی استاد جبرائیل عمر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

واضح رہے کہ2019 میں امریکا کے کیون کنگ اور آسٹریلیا کے ٹیموتھی ویکس (جبرائیل عمر) کو طالبان نے انس حقانی سمیت 3 قیدیوں کی رہائی کے بدلے چھوڑا تھا۔

افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جبرائیل عمر آج کابل میں انتقال کر گئے اور وہ کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے