پبی (مانند نیوز)کلرکس انتظامی امور چلانے میں ریڑھ کی ھڈی کی حیثیت رکھتی ھے۔سرکاری ملازمین کے حقوق پامال نہیں ھونے دینگے۔سرکاری ملازمین کے پروموشن اور دیگر جائز مطالبات میں روڑے اٹکانے والوں کا محاسبہ کروں گا۔کوئی مجاز آفیسر سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات خل کرنے میں لیت ولعل سے کام نہ لیں۔ مردان ڈویژن کے عوام کو بے جا تنگ کرنے اور کام پر رشوت طلب کرنے والے ملازمین کو ضلع بدر کیا جائے گا۔نثار احمد کمشنر مردان تفصیلات کے مطابق اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان وسینر نائب صدرانٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ خیبرپختونخوا کے قیادت میں ایک وفد کا کمشنر مردان کے ساتھ ملاقات۔ملاقات میں،ابراھیم جان اف تیمرگرہ،عرفان خان سابقہ ناظم ساڑو شاہ،سھیل خان بھی موجود تھے۔اورنگزیب کشمیری نے مردان ڈویژن میں بعض محکمہ جات کے مجاز افسران سرکاری ملازمین کے جائز کاموں میں روڑے اٹکانے کی کوشش کر رہے ھیں۔اور ان کے جائز کاموں کو ردی کے ٹوکری میں ڈال دیتے ھیں۔جس کی وجہ سے دفاتروں میں ملازمین ائے روز ہڑتال پر ھوتے ھیں۔اور دفاتروں میں ھڑتال کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ھے۔ نثار احمد کمشنر مردان نے اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان کو یقین دلایا۔کہ جس ڈیپارٹمنٹ کے مجاز آفیسر ملازمین کے جائز مطالبات میں رکاوٹ کے باعث بن رھے ھیں۔یا ملازمین کو بے جا تنگ کر رھے ھیں۔ تو ھڑتال کرنے کے بجائے اس مجاز آفیسر کے خلاف مجھے کمپلینٹ کیاکریں۔اس مجاز آفیسر کے خلاف میں بھرپور ایکشن لوں گا۔کمشنر نے مزید کہا۔کہ سرکاری ملازمین دفاتروں میں انے والے عوام کیساتھ خندہ پیشانی سے پیش ائیں۔اور دفاتر میں آنے والے سائلان کا کام ہنگامی بنیادوں پر کیا کریں۔اور عوام کو بیجا تنگ نہ کریں۔معمولی معمولی باتوں پر عوام کے کاموں کو حل کرنے میں دھیری نہ کریں۔محکمہ جات میں عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں۔اگر کسی بھی ملازم نے غریب عوام اور سائلان کو بے جا تنگ کیا یا ان سے رشوت مانگی۔تو ان کو ضلع بدر کیا جائے گا۔ آخر میں حاجی اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے کمشنر مردان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے