اسلام آبا د(مانند نیوز)شام کے دارالحکومت دمشق کی تاریخی اموی مسجد میں جمعہ کو بھگدڑ مچنے سے 3 خواتین جاں بحق جبکہ 5 بچے زخمی ہوگئے۔

سرکاری نیوز ایجنسی (سیریئن عرب نیوز ایجنسی) اور دمشق سے سول ڈیفنس حکام کے مطابق بچے شدید زخمی ہوئے اور انھیں فریکچر بھی ہوا ہے۔

دوسری جانب دمشق کے گورنر مہر مروان نے کہا ہے کہ اس معاملے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں اور اس کے ذمہ داروں کو سزا دیں گے۔

مہر مروان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں کہ مستقبل میں عوامی مقامات پر ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے