پشاور(مانند نیوز)علی عمران خان، 11 جنوری 2025 – دوستی ویلفیئر آرگنائزیشن نے چوتھے پشاور ادبی میلے ”رعنائی خیال” کا اعلان کر دیا۔ یہ ادبی و ثقافتی میلہ 11 فروری سے 22 فروری 2025 تک پشاور یونیورسٹی میں منعقد ہوگی۔ رضاکاروں کے لیے منعقدہ تعارفی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے فیسٹیول کے منتظمِ اعلیٰ ڈاکٹر سید حنیف رسول نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ادبی میلہ پینل مباحثوں، مصنفین کی گفتگو، ورکشاپس، انٹرایکٹو سیشنز، مترجمین کے مکالموں، تھیٹر پرفارمنس، بیت بازی، اور حجۂ میر (میر کی محفل) جیسے دلچسپ پروگراموں پر مشتمل ہوگی۔ اس کے علاوہ میلے میں مختصر کورسز، ثقافتی نمائشں، کتابوں کی رونمائی اور اسٹالز بھی شامل ہونگے، اس ادبی میلے میں 200 سے زائد مقررین 60 سے زیادہ سیشنز میں شرکت کریں گے، جو ادب، ثقافت، اور دیگر مختلف موضوعات پر مشتمل ہوں گے۔ بچھلے سال کی طرف اس سال بھی فیسٹیول کے دائر ے کومزید بڑھا کر صوبے کے دیگر شہروں جن میں مردان، کوہاٹ، کرک، چترال شامل ہیں تک وسیع کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پشاور کے ساتھ ساتھ صوبے کے دوسرے حصوں میں بھی ادب اور ثقافت کو فروغ دینا ہے۔ اس فیسٹیول کے لیے 150 رضاکاروں کی خدمات درکار ہوں گی۔ ڈاکٹرسید حنیف رسول نے مزید کہا کہ یہ میلہ ہمارے صوبے کا مثبت اور پرامن تشخص اجاگر کرنے کی ایک اہم کوشش ہے۔ فیسٹیول میں خیبر پختونخوا کے علاوہ لاہور، کراچی، اسلام آباد، اور ملک کے دیگر شہروں سے بھی نامور مقررین اور شرکاء شرکت کریں گے۔دوستی ویلفیئر آرگنائزیشن تمام ادب دوستوں، اساتذہ، طلبہ، اور عوام کو ادب اور ثقافت کی اس تقریب میں شرکت کی دعوت دیتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے