پبی (مانند نیوز) ایپکا پاکستان نے وفاقی حکومت کی طرف سے پنشن میں کمی کا نوٹیفکیشن مسترد کردیا۔ ایپکا پاکستان نے سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کردیا،22 جنوری کو صوبائی اسمبلیوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے اور دھرنے ھونگے۔اور 10 فروری کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرینگے۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ھوئے کہا کیا انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین اور گورنمنٹ پینشنرز کے لئے نئے سال کا تحفہ،یکم جنوری 2025 کے بعد ریٹائر ہونے والے گورنمنٹ ملازمین کی پنشن میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔جو ظلم کے مترادف ہے۔وفاقی حکومت نے پنشن اصلاحات کے حوالے سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا بڑا مطالبہ پورا کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی پنشن کے حساب کتاب کا طریقہ کار تبدیل کردیا،IMFکی دیرینہ خواہش کو وفاقی حکومت کے آرڈرکے تحت عملی جامہ پہنا دیا گیاوفاق کی جانب سے نوٹی فکیشن کی کاپی تمام صوبائی حکومتیں کو ارسال کردی گئی، ریٹائرمنٹ پر پنشن کیلکولیشن کا فارمولہ بھی تبدیل کردیا گیا، نئے فارمولے کے تحت بننے والی بنیادی پنشن تقریباً 30 فیصد کم ہوجائے گی۔جس سے اسوقت موجودہ In-service ملازمین کو ریٹائر ہونے کے بعد مسلسل مالی خسارے کا سامنا ہوگابنیادی پنشن میں سالانہ اضافہ موجودہ پنشن کے بجائے’بیس لائن پنشن‘ پر کیا جائے گا،موجودہ پنشنرز کی یکم جنوری 2025 کی موجودہ پنشن کو آئندہ ہمیشہ کیلئے ’بیس لائن پنشن‘ قرار دیدیا گیا ہے۔انہوں نے دھمکی دی۔کہ پنشن اصلاحات کینام پر سرکاری ملازمین کے پنشن کو ختم کرنا اور منافع بخش اداروں کی نجکاری کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیں۔ورنہ 10 فروری کو پارلمینٹ ھاوس کے سامنے دما دم مست قلندر ھوگا۔