پبی (مانند نیوز)تھانہ پبی پولیس کی بین الاضلاعی راہزن،موٹر سائیکل چور 03 رکنی گروہ کے خلاف دبنگ کاروائی۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 08موبائل فونز،ایک لاکھ بیس ہزار روپیہ نقد اور 10موٹر سائیکل برآمد۔جواد خان ڈی ایس پی پبی سرکل کی پریس بریفنگ تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ پبی کی حدود میں کچھ عرصہ سے موٹر سائیکل چوری،راہزنی کی شکایات موصول ہورہی تھی ضلعی پولیس سربراہ محمد اظہر خان نے میری سربراہی میں تیمور سلیم ایس ایچ او تھانہ پبی،ساجد خان انچارج CFU کو ٹاسک حوالہ کیا گروہ کے سرغنہ حذیفہ ولد مجاہد شاہ ساکن بانڈہ نبی کو حراست میں لیکر جس نے شریک جرم ساتھیوں کے نام زاہد ولد سرتاج ساکن وزیر گڑھی گرفتار جبکہ سلمان ولد سبحان ساکن بانڈہ نبی اگل دئیے۔ سلمان کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔ نشاندھی پر چھینی گئی رقم ایک لاکھ بیس ہزار روپے،10 موبائل فونز جبکہ 10 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی چوری شدہ موٹر سائیکل کی چابیاں اور نقد رقم اصل مالکان کے حوالے کی گئی