شا نگلہ(مانند نیوز)شانگلہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شانگلہ محمد خان یوسفزئی نے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا۔ملزم حسن سعید کوعمرقیدکی سزا سنادی جبکہ ملزم 10 لاکھ روپے ہرجانہ ورثاء شیر بانو مقتولہ کو دینے کا پابندہوگا۔عدالتی فیصلہ جاری۔عوامی حلقوں کا خیرمقدم۔انصاف کی فراہمی اور ملزمان کو سزا پر عدالتی نظام پر عوامی اعتماد مزیدبڑھے گا۔ماہرین قانون کی کیس پر تبصرہ۔تفصیلات کے مطابق ضلع شانگلہ کے ضلعی عدالتوں سے جاری ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شانگلہ محمد خان یوسفزئی نے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا ملزم حسن سعید ولد سخی دار پر الزام تھا کہ انہوں نے مسماہ شیربانو زوجہ روزی رحمان سکنہ سیدانو ڈھیرئی چکیسر کو بے دردی سے قتل کیا تھا جس کے خلاف تھانہ چکیسر میں علت نمبر 55 سال 2022 جرم 302 ت پ اور 15 AA مقدمہ درج تھا۔مقدمہ کے فیصلے میں یہ بھی لکھا گیا کہ ملزم 10 لاکھ روپے ہرجانہ ورثاء شیر بانو مقتولہ کو دینے کا پابند ہوگا جبکہ جرم 15 AA میں ملزم تین ماہ قید با مشقت کا بھی سزایاب کیا گیا ہیں اہلیان علاقہ نے عدالت کے اس فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا اور سراہاجبکہ ہرین قانون نے کیس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے فیصلوں سے عدالتی نظام پر عوامی اعتماد مزیدبڑھے گا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے