بریکوٹ (مانند نیوز) صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ علاقے کے تعمیر و ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا حلقہ پی کے 7 میں ترقیاتی منصوبوں کا ایک وسع جال بچھا دیا گیا ہے علاقے کے عوام کو تمام درپیش مسائل بطریق احسن حل کرکے دم لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں تحصیل بریکوٹ کے علاقہ املوک درہ کے مین روڈ پختگی کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل چیرمین کاشف علی خان ویلج کونسل کڑاکڑ کے چیرمین اصل زادہ عرف چھوٹا بریکوٹ ٹی ایم اے کے ایکسین عمر اسد خان ودیگر عوام کثر تعداد میں موجود تھے انہوں نے کہا کہ تختہ بند پل کافی عرصہ قبل سیلاب میں متاثر ہوا تھا لیکن کسی نے بھی اس اہم پل تعمیر پر توجہ نہیں دی مگر جب تختہ بند کے علاقہ پی کے 7 میں شامل ہوا تو ہم نےعوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر اس پل کے لیے فنڈ منظور کرکے 3 ماہ میں مکمل ہوجائے گا تختہ بند پل کا سوات ٹورازم میں نہایت اہم کردار ہے اورساتھ ہی سوات تبلیغی مرکز سمیت علاقے کے کا انحصار تختہ بند روڈ پر ہےاس کے علاوہ بریکوٹ کے علاقہ نجیگرام روڈ پر بھی جلد کام شروع ہو جائے گا بریکوٹ ہسپتال کے منظور شدہ فنڈ نگران حکومت واپس کیا گیا تھا پاکستان تحریک انصاف کے کے جیتنے ترقیاتی منصوبے تھے ان کے فنڈ واپس کیا تھا بلکہ ہڑپ کیا گیا ہے ان منصوبوں کے لئے اب دوبارہ فنڈ منظور کیا گیا ہے شموزئی ہسپتال اور ساتھ ہی ڈگری کالج پر جلد کام شروع کردیا جائے گا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے جیتنے بھی محکمے ہیں وہ بلاتخیر اپنا کام جاری رکھیں گے مگر وفاق کے زیر نگرانی واپڈا سوئی گیس این ایچ اے نے عوام کا جینا محال کردیا ہے بریکوٹ علاقہ کوٹہ میں این ایچ اے کے زیر اہتمام کوٹہ پل کے تعمیر مسلہ کشمیر بن گیا ہے جس عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے محکمہ واپڈا نے طویل ترین لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی شدید متاثر ہوئی ہے اور دوسری جانب بجلی اور سوئی گیس کے بلوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ علاقے کے عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھرپور کوشش کریں گے