کرک (مانند نیوز)چشمہ اخورہ خیل ڈیم حکومت خیبر پختونخوا کی ضلع کرک میں تعمیر کا ایک اہم انقلابی منصوبہ ہے جو عوام کی قسمت بدلے گا۔یہ ڈیم 1134 مربع کلومیٹر کے علاقے سے پانی جمع کرکے سالانہ 11093 ایکڑ فٹ پانی محفوظ کرے گا اور یہ 3100 ایکڑ زمین کو سیراب کرنے کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ عظیم منصوبہ نہ صرف پانی کے مسائل کو حل کرے گا بلکہ زراعت، توانائی اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کر کے علاقے کی معیشت کو بھی مضبوط بنائے گا۔ جدید تعمیراتی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے اس ڈیم کی چوڑائی 1250 فٹ اور بلندی 98 فٹ رکھی گئی ہے جو اسے انجینئرنگ کا ایک مثالی نمونہ بناتی ہے۔ چشمہ اخورہ خیل ڈیم خیبر پختونخوا میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہوں کا سنگِ میل ہے۔ یہ نہ صرف بنجر زمینوں کو زرخیزی کی نعمت بخشے گا بلکہ عوام کی زندگی میں معاشی اور سماجی خوشحالی بھی لائے گا۔ یہ ڈیم تحریکِ انصاف کی حکومت کے پختہ ارادوں اور دور اندیش فیصلوں کی عملی تصویر ہے جو پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ بے شک یہ اہم منصوبہ علاقے میں ترقی و خوشحالی میں سنگ میل ثابت ہوگا اور عوام کی حالت کار کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے