اسلام آبا د(مانند نیوز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے فلم ’میرے برادر کی دلہن‘ کی شوٹنگ کے دوران اپنے ساتھی اداکار عمران خان کو حقیقت میں 20 تھپڑ مارے تھے۔

یہ دلچسپ قصّہ کترینہ کیف نے بھارتی میڈیا کو اپنے ایک انٹرویو کے دوران سنایا تھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ ہم فلم کا ایک سین شوٹ کر رہے تھے جس میں مجھے عمران خان کو تھپڑ مارنا تھا تو جب ہم نے شوٹنگ کا آغاز کیا تو سین جاندار نہیں لگ رہا تھا اور میں تھوڑا مایوس ہوگئی تھی۔

کترینہ کیف نے وکی کوشل سے محبت سے متعلق شاہ رخ خان کو کیا بتایا تھا؟

اداکارہ نے مزید بتایا کہ عمران خان نے سین کو حقیقت کے قریب تر دکھانے کے لیے مجھے یہ تجویز دی کی میں اُنہیں تھپڑ مارنے کی اداکاری کرنے کے بجائے حقیقت میں تھپڑ ماروں پھر شوٹنگ کے دوران ہمیں اس سین کو تقریباََ 15 سے 16 بار شوٹ کرنا پڑا اس لیے میں نے اُنہیں شوٹنگ کے دوران 15 سے 16 تھپڑ مارے۔

اُنہوں نے بتایا کہ اتنے تھپڑ کھانے کے بعد عمران خان نے التجا کی کہ بس میں اب اور تھپڑ نہیں کھا سکتا لیکن کافی مشکلات کے بعد ہمیں خوشی ہوئی کہ تنیجہ اچھا نکلا۔

واضح رہے کہ رومانٹک کامیڈی فلم ’میرے برادر کی دلہن‘ 2011ء میں ریلیز ہوئی تھی جس کی کاسٹ میں عمران خان، کترینہ کیف اور علی ظفر شامل تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے