پشاور(مانند نیوز )خیبر پختونخوا امید پراجیکٹ نے ایبٹ آباد میں سہ روزہ تربیتی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کیا، جس میں مسلم، مسیحی، ہندو، اور سکھ برادریوں کے مذہبی رہنماؤں کو موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اکھٹا کیا اور تربیت فراہم کی گیا۔ امریکی قونصلیٹ جنرل پشاور کے تعاون اور سینٹر فار سوشل ایجوکیشن اینڈ ڈیولپمنٹ کی معاونت کے تحت منعقدہ اس ورکشاپ میں بین المذاہب تعاون پر زور دیا گیا اور شرکاء کو اپنی کمیونٹیز کو ماحول کے تحفظ کے لیے متحرک کرنے کے لیے رہنمائی اور تربیت فراہم کیے گئے۔تربیت میں مذہبی رہنماؤں اور مبصرین کی شمولیت توقعات سے بڑھ کر تھی۔ یہ تربیتی نشست خیبر پختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدامات کو فروغ دینے کے مقصد سے امید پراجیکٹ کے تحت چھ ورکشاپس کی سیریز کا تیسرا حصہ تھا۔ مذہبی رہنماؤں کے ساتھ، مقامی حکومتوں، سول سوسائٹی، میڈیا، اور نوجوانوں کی تنظیموں کے نمائندے بھی مختلف سیشنز میں شریک ہوئے، جس نے موسمیاتی مسائل کے حل کے لیے جامع اور متنوع نقطہ نظر کو یقینی بنایا۔موسمیاتی تبدیلی کو ایک سنگین مسئلے کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے شرکاء نے اسے خیبر پختونخوا کی شہری و دیہی آبادی کے لیے ”بقاء کا بحران” قرار دیا۔ تربیت میں اہم موضوعات جیسے تعاون کرنے کی حکمت عملی، ماحولیاتی چیلنجز سے نبٹنے کی تدابیر، اور شہریوں کی شمولیت پر توجہ دی گئی۔ مذہبی رہنماؤں نے ماحولیات کے تحفظ کو اپنے خطبوں، لیکچرز، اور مذہبی اجتماعات کا حصہ بنانے کا عزم کیا تاکہ آگاہی پیدا کی جا سکے اور عملی اقدامات کی تحریک دی جا سکے۔ تربیتی نشست میں ایک شریک رہنما نے کہا، ”مذہبی رہنما اخلاقی ذمہ داری رکھتے ہیں کہ ہم سب ایک ساتھ مل کر پوری کمیونٹیز کو ماحول کو مستقبل کی نسلوں کے لیے محفوظ رکھنے کی ترغیب دیں۔”شرکاء نے موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کو حل کرنے میں نوجوانوں اور خواتین کے اہم کردار پر بھی زور دیا اور انہیں شامل کرنے کے لیے حکمت عملیوں کا جائزہ لیا گیا۔ مذہبی رہنماؤں نے کہا کہ کہ وہ خواتین اور نوجوانوں کو امید پراجیکٹ کے تحت ”کمیونٹی ایکشن پروجیکٹس” میں شامل کریں گے۔ ورکشاپ میں موجود ایک نوجوان رہنما نے کہا، ”نوجوان اور خواتین تبدیلی کے لیے محرک ہیں۔ جب انہیں بااختیار بنایا جائے، تو وہ پائیدار حل فراہم کر سکتے ہیں اور یہ یقینی بنا سکتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی کے خلاف ہم سب جدوجہد جامع اور مؤثر ہو۔”ورکشاپ کا ایک اور اہم موضوع مقامی حکومتی عہدیداروں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنا تھا۔ شرکاء نے مؤثر طور پر نچلی سطح کے ماحولیاتی اقدامات کو نافذ کرنے کے لیے ادارہ جاتی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ ایک شریک نے کہا، ”مذہبی رہنما شہریوں اور پالیسی سازوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کی فعال شمولیت مؤثر اور پائیدار موسمیاتی اقدامات کے برے اثرات سے تحفظ کی بنیاد کو مضبوط کرتی ہے۔”میڈیا کی شمولیت نے ورکشاپ کے پیغام کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ مقامی نمایاں اداروں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے اس پروگرام میں شرکت کی اور وعدہ کیا کہ وہ اپنے پلیٹ فارمز کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلی کے مقابل دفاع کے فروغ کے لیے بین المذاہب تعاون کو اجاگر کریں گے۔ ایک میڈیا نمائندے نے کہا، ”مذہبی رہنماؤں کے درمیان اتحاد ایک طاقتور بنیاد فراہم کرتی ہے اور ایسی کوششوں سے شہریوں کو فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔”تربیتی نشست نے بین المذاہب تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں بھی مدد فراہم کرنے اور تمام مذہبی رہنماؤں کی مشترکہ اخلاقی ذمہ داری پر زور دیا کہ ماحولیات کا تحفظ لازمی ذمہ داری ہے۔ شرکاء نے موسمیاتی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا اور کہ کہ یہ یکجہتی اس مشترکہ فہم کی عکاسی کی کہ ماحولیاتی تحفظ تمام مذاہت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔شرکاء نے امریکی قونصل جنرل پشاور کا شکریہ ادا کیا، اس شراکت داری کو سراہا۔ امید پروجیکٹ اپنی اگلی تربیتی نشست مانسہرہ میں منعقد کرے گا تاکہ وہاں کے شہریوں کو ماحولیاتی بہتری کے لیے آگاہی فراہم کی جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے