شانگلہ(مانند نیوز) بلوچستان:یونائٹیڈ کول مائن سنجدگی میں پھنسے کول مائن مزدور آمان اللہ کی ریکوری کے لیے اپریشن پانچویں روز بھی جاری، شانگلہ سے تعلق رکھنے والے کان کن مزدور پانچویں روز سے اپنے پیاروں کی میتیں نکالنے میں مصروف اتوار کو نو میتیں نکالی گئی جبکہ پیر کے روز بھی ملبے تلے دبے ہوئے امان اللہ کی ریکوری کے لیے اپریشن تیزی سے جاری ہیں۔ پیر کے روز مزید پانچ میتوں کو شانگلہ پہنچا دیا گیا جن کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے جس میں روشن زیب،اظہار الدین،محمد یاملک،نعمان عزیز البحر، محمد شفیع،عمر ولی،واحد زمان،نظام الدین، اکبر اللہ لقمان شامل ہیں 10 میں سے نو کی میت شانگلہ پہنچا دی گئی جبکہ اخری پھنسے ہوئے کوئلہ کان مزدور امان اللہ کی ریکوری کے لیے اپریشن جاری ہیں یاد رہے کہ واقعہ جمعہ کے شام صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے 40 کلومیٹر کے مسافت پر موجود یونائٹڈ کول مائن سنجدگی میں پیش ایا جس میں 12 مزدورچھ ہزار فٹ زیر زمین کام کر رہے تھے کہ اچانک زہریلی ساندہ گیس سے دھماکہ ہوا اور متاثرہ مائن میں اگ لگ گئی جس کے بعد مائن کی چت بیٹھ گئی جس میں سے دو مقامی جب کے 10 کان کن مزدوروں کا تعلق شانگلہ سے تھا جس میں صرف اخری مزدور کی میت ملبے میں دب گئی ہیں۔ ادھر شانگلہ سے رکن صوبائی اسمبلی و اپوزیشن لیڈر خیبر پختون خواہ اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ اور دیگر سیاسی رہنما بھی متاثرہ علاقے میں ہیں اور انہوں نے اتوار کے روز شانگلہ روانگی سے قبل مزدوروں کی نماز جنازے میں شرکت کی شانگلہ کے سیاسی رہنماؤں الحاج سید فرین خان، شوکت یوسف زئی اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے واقعہ پر سخت افسوس کیا گیا ہے یاد رہے کہ شانگلہ کے 65 فیصد سے زائد آبادی کا دارومدار کوئلے کے صنعت سے وابستہ ہیں اور آئے روز یہ واقعات اب ایک معمول بن چکا ہے شانگلہ میں مزدوروں کے اس بڑے آبادی کے لیے متبادل نہ کوئی روزگار ہے اور نہ ہی کوئی ہسپتال یا سکول موجود ہیں۔ کان کنی میں نسل در نسل کام کرنے والے شانگلہ کے یہ محنت کش کہتے ہیں کہ شانگلہ میں ان کے لیے کوئی متبادل روزگار نہیں اور کوئلے کی صنعت اس کے باپ دادا کرتے ائے ہیں شانگلہ سے تعلق رکھنے والے بیشتر کوئلہ کان ماہرین کہتے ہیں کہ پاکستان میں بند ہونے والے کوئلہ کانوں کو دوبارہ کام کرنے کے لیے کھولنا متعلقہ ٹھیکیداورں اور محکمے کی غفلت سے ہو رہا ہے جس کے لیے قانون سازی تو موجود ہے مگر کوئی عمل درامد نہیں ہو رہا اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ انسپکٹر اور دیگر مائننگ حکام کو بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ اس مائن میں پانی،ساندہ گیس، اور بعض کچے مائن ہے جس کے باوجود ٹھیکیدار سے ملی بھگت کر کے ان کو دوبارہ کھول دیا جاتا ہے جو ایک بڑا المیہ ہیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے