شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ پریس کلب ویونین آف جرنلسٹ کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، مختلف تنظیموں، ٹریڈ یونین، وکلا، صحافی برادری، اساتذہ کرام، سوشل ایکٹیویسٹ،سماجی شخصیات اور سرکاری افسران اور دیگر کی شانگلہ پریس کلب کے نو منتخب صدر آفتاب حسین،جنرل سیکرٹری فضل سبحان، یونین آف جرنلسٹ کے صدر ساجد شاہ اور دیگر کو مبارکباد کا سلسلہ جاری ہیں۔ مختلف رہنماؤں کی جانب سے پریس کلب کے نو منتخب صدر آفتاب حسین کی صحافتی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ وہ ماضی کی طرح اپنی پیشہ ورانہ خدمات کو علاقے کی مثبت رہنمائی اور مسائل اجاگر کرنے کے لیے کریں گے۔ اس موقع پر آفتاب حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اپنے تمام صحافتی ساتھیوں کا انتہائی مشکور ہے کہ انہوں نے ان پر دوبارہ اعتماد کیا اور ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے انہیں اپنے بہترین الفاظ میں سراہا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، فون اور واٹس ایپ پر مبارک باد دی۔انھوں نے ہمیشہ شانگلہ بھر کے صحافیوں کے لیے مثبت سوچ رکھا اور مقامی صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہیں جو جاری رہیگا،مثبت تنقیدہمیشہ ہماری لئے ہمیشہ مشعل راہ ثابت ہوا،شانگلہ بھر کے صحافیوں کیلئے پلیٹ فارم حاضر ہیں تاہم تعصب سے اجتناب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہیں۔۔