اسلام آبا د(مانند نیوز)بھارت میں باپ نے بیٹی کی شادی سے 4 دن پہلے اسے گولی مار کر قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا جہاں مقتول بیٹی گھر والوں کی پسند کی بجائے اپنی پسند سے شادی کرنا چاہتی تھی۔

پولیس کے مطابق باپ نے 20 سالہ بیٹی، پولیس اور پنچایت کے سامنے گولی ماری۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی نے موت سے کچھ دیر قبل ایک ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس میں اس کا کہنا تھا کہ میری شادی زبردستی کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بھارتی شہری کی روسی اہلیہ کو بھارت میں ہراسانی کا سامنا

لڑکی نے ویڈیو میں اپنی زندگی کے خطرات کا بھی اظہار کیا تھا اور گھر والوں پر روزانہ تشدد کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس اور پنچایت کے لوگ معاملہ سلجھانے کے لیے لڑکی کے گھر پہنچے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والی لڑکی کی شادی 18 جنوری کو طے تھی، ملزم کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے