اسلام آبا د(مانند نیوز)نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) اور ڈی پی ورلڈ کی شراکت داری میں کراچی سے پہلا تجارتی قافلہ وسطی ایشیاء کے لیے روانہ ہو گیا۔

ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سولیم نے وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے کارگو سروس کا افتتاح کیا۔

نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن اور ڈی پی ورلڈ کی جوائنٹ وینچر کمپنی کے توسط سے تجارتی سامان پر مشتمل کنٹینر بھیجے جا رہے ہیںِ، یہ تاریخی سنگِ میل لاجسٹکس کے دونوں بڑے اداروں کی باہمی شراکت داری کے نتیجے میں طے ہوا۔

TIR ​​،این ایل سی گاڑیاں برآمدی سامان لیکر ترکی اور آذربائیجان پہنچ گئیں

اس حوالے سے ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سولیم کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے کاروبار میں آسانی پیدا ہو گی اور ترسیل کی لاگت اور وقت میں نمایاں کمی واقع ہو گی۔

دوسری جانب ڈی جی این ایل سی کا کہنا ہے کہ اس سے علاقائی تجارت پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے اور خطے کی کاروباری برادری کو بھرپور فائدہ ہو گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے