ملاکنڈ (مانند نیوز)ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہینڈ بال انٹر بورڈ ٹیم کی انتخاب کا عمل مکمل کرلیاگیا،اس سلسلے میں گورنمنٹ ہائی سکول میاں بانڈہ گراونڈمیں ہینڈ بال انٹر بورڈ ٹیم کے سلیکشن کیلئے اوپن ٹرائلز کا انعقاد کیاگیا،ٹرائلزمیں ضلع بھر کے ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولز کے ہینڈ بال کھلاڑیوں نے شرکت کی،اس موقع پر بورڈ کے فزیکل ایجوکیشن ڈائریکٹر مختیار خان کے علاوہ سینئر ائی پیز عبد الیکریم، فریق گل،سینئر فزیکل ایجوکیشن ٹیچر عبدالودود اور ائی پی نقیب سطان اور بورڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری یاسر عرفات بھی موجود تھے،سلیکشن کمیٹی نے 12 رکنی ٹیم کا انتخاب عملی ٹرائل کے زریعے کیا میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے فزیکل ایجوکیشن ڈائریکٹر مختیار خان نے کہاکہ سال 2025انٹر بورڈ سپورٹس مقابلے کے سلسلے میں آج چھٹا گیم ہینڈ بال ٹیم کی سلیکشن کا عمل کیاگیا جو کہ خالصتا میرٹ کی بنیاد پر کیاگیا انھوں نے کہاکہ اس قبل سے باسکٹ بال انٹر بورڈ مقابلوں ملاکنڈ بورڈ کے ٹیم نے پاکستان میں سیکنڈ ہاکی،بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس میں رنر اپ اور دوڑ میں فائنل تک رسائی حاصل کی،انھوں نے کہاکہ تعلیمی بورڈ ملاکنڈ کے چیئرمین محمد نسیم خان سیکرٹری پروفیسر غلام زاہد جان اور ڈپٹی کنٹرولر نعیم اللہ سپورٹس سرگرمیوں کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور طلباء کو اس قسم کی سرگرمیاں فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھاتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ انٹربورڈ مقابلوں میں کرکٹ،والی بال اور فٹ بال کے ٹرائلز جلد منعقد کیے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے