باجوڑ(مانند نیوز) خیبرپختونخوا حکومت کے ”عوامی ایجنڈا” کے تحت اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈکوارٹر) خار ڈاکٹر صادق علی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال خار کے قریب ہوٹل، کریانہ دکان اور نان شاپ کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران صفائی، نرخ نامہ، معیاد استعمال، اور وزن و پیمائش جیسے عوامل کا جائزہ لیا۔نان شاپ کو کم وزن اور پیمائش میں کمی پر قانون کے مطابق جرمانہ کر کے سیل کر دیا۔ ہوٹل کو ناقص صفائی پر دوبارہ وارننگ دی گئی، اور آئندہ معائنے میں بہتری نہ ہونے کی صورت میں سیل کیے جانے کے احکامات جاری کئیں۔