اسلام آبا د(مانند نیوز)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیف علی خان زخمی ہو گئے جنہیں لیلاوتی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ صبح کے وقت ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع اداکار کے گھر میں پیش آیا۔

شوٹنگ کے دوران زخمی سیف علی خان کی کہنی کا کامیاب آپریشن

بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص نے چوری کی نیت سے سیف علی خان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی، جس کے دوران اداکار پر چھری سے حملہ کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چور سیف علی خان کے گھر میں گھسنے میں کامیاب ہو گیا تھا جہاں انہوں نے مزاحمت کی جس پر وہ زخمی ہو گئے۔

واقعے کی خبر سامنے آنے کے بعد سیف علی خان کے مداحوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے