باجوڑ (مانند نیوز)خیبر پختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈا اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی اور ایڈیشنل اے سی شاہ نواز نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز کے ہمراہ تحصیل خار کے علاقہ شیخ کلی میں ماربل کارخانوں اور کرش پلانٹس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے غیر قانونی کارخانوں اور کرش پلانٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کیا اور 16 ماربل فیکٹریوں اور 2 کرش پلانٹس کو ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے ایس او پیز کیخلاف ورزی کرنے پر سیل کردیا گیا۔ اس کے علاوہ ان کے بجلی کنکشنز کاٹ دئے گئے۔ یادرہے کہ مذکورہ کارخانوں اور کرش پلانٹس کو کئی بار متنبہ کیا گیا تھاکہ وہ قانون کی خلاف ورزی نہ کریں مگر وہ باز نہ آئے جس پر ان کو سیل کردیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے