اسلام آبا د(مانند نیوز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیف علی خان کے زخمی ہونے کے بعد مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اور ان کے بچے محفوظ ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے سیف علی خان پر چاقو سے 6 بار وار کیا۔

یہ خبر سامنے آنے کے بعد مداح سیف علی خان، کرینہ کپور اور ان کے بیٹوں کے لیے پریشان دکھائی دیے اور سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جانے لگیں، اس لیے کرینہ کپور کی ٹیم نے میڈیا اور مداحوں کو صورتِ حال سے آگاہ کرنے کے لیے ایک بیان جاری کیا ہے۔

سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی، اسپتال منتقل

بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کی رہائش گاہ پر ڈکیتی کی کوشش کی گئی اور اس دوران سیف علی خان کا بازو زخمی ہو گیا جس کی وجہ سے وہ ابھی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ گھر کے باقی تمام افراد خیریت سے ہیں، ہم میڈیا اور مداحوں سے گزارش کرتے ہیں کہ صبر سے کام لیں اور ڈکیتی کے واقعے کے حوالے سے قیاس آرائیاں نہ کریں، پولیس پہلے ہی مناسب تحقیقات کر رہی ہے۔

کئی مستند رپورٹس نے حال ہی میں اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ جب ڈاکوؤں نے سیف علی خان کے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی کوشش کی تو ان کی اہلیہ کرینہ کپور خان اور دونوں بیٹے بھی گھر میں ہی موجود تھے۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا کی کچھ رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس سارے واقعے کے وقت کرینہ کپور گھر پر موجود نہیں تھیں کیونکہ وہ کل شام سے ہی اپنی بہن کرشمہ کپور اور دیگر دوستوں کے ساتھ موجود تھیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے