پشاور(مانند نیوز)صوبائی کابینہ نے اپنے سابقہ 19 اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں پر عمل در آمد پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آج بیسویں اجلاس میں عوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور تحفظ کے لئے بڑی تعداد میں منصوبے اور سکیمیں منظور کیں۔ ان سکیموں اور منصوبوں میں موجودہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے مختلف منصوبوں کے مالیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ متعدد نان اے ڈی پی سکیموں کی منظوری بھی شامل ہے۔ خیبر پختونخوا کابینہ کا بیسواں اجلاس وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت بدھ کے روز پشاور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کابینہ کے اراکین، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریزنے شرکت کیں،موجودہ حکومت کے ابتک کے 19 کابینہ اجلاسوں کے فیصلوں پر عمل در آمد کے حوالے سے ایک جائزہ پیش کیا گیااور بتایا گیا کہ ان اجلاسوں میں 518 اہم فیصلے کیے گئے، جن میں سے 486 (یعنی 95 فیصد) پر کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ سات فیصلوں پر کام مقررہ وقت کے مطابق جاری ہے کابینہ نے ان اجلاسوں میں 50 قوانین کی منظوری بھی دی ہے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کابینہ اراکین کو اضلاع اور ڈویژنز کا دورہ اورترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت نہایت ہی تسلی بحش ہے اوراس سلسلے کو برقرار رکھنے کے لئے دوروں کا انعقاد کیا جائے اور معیار کو یقینی بنایا جائے، وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ ان اجلاسوں اور دوروں میں مقامی عوامی نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے،بیسویں اجلاس میں انسداد منی لانڈرنگ کامبیٹنگ دی فنانسنگ آف ٹیررازم نظام کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے۔ اس نظام کے تحت، رئیل اسٹیٹ میں کام کرنے والے سرکاری اداروں اور رپورٹنگ عملہ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ادارے ڈی این ایف بی پی کے ساتھ رجسٹر کیا جائے گا۔ سرکاری اداروں میں جائیداد کی ترقی/منتقلی کے ذمہ دار سرکاری ادارے، نیلامی کے ذریعے سرکاری زمینوں کا انتظام کرنے والے مقامی حکام وغیرہ شامل ہیں۔ ایف بی آر کے تحت زمین کی منتقلی کے ذمہ دار ریونیو افسران جیسے تحصیلدار، سب رجسٹرار اور نائب تحصیلدار رپورٹنگ عملہ تصور ہوتے ہیں۔ ملک میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے تحت کئے گئے اقدامات کے تناظر میں ڈی این ایف بی پی کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ ادارہ ایسے تمام ذرائعیوں کی کڑی نگرانی کرے جس سے ریئل سٹیٹ کاروبار کا غلط استعمال روکا جاسکے تاکہ منی لا نڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کا راستہ بند ہو۔سال 2023 کے نیشنل رسک اسیسمنٹ میں ریئل سٹیٹ سے وابستہ سرگرمیوں کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے لیے ہائی رسک اور درمیانے درجے کا خطر گردانہ گیا ہے۔کابینہ نے اجلاس میں جرمن فنڈڈ ادارے کے ایف ڈبلیو کے ساتھ بلین ٹری فارسٹیشن سپورٹ پروجیکٹ IIکے لیے گرانٹ کے معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری کابینہ نے دی ہے۔ یا د رہے کہ جرمن وزارت برائے اقتصادی تعاون اور ترقی نے کے ایف ڈبلیو کے ذریعے خیبر پختونخواکی حکومت کو بلین ٹری فارورسٹیشن سپورٹ پروجیکٹ (فیز-I) پر عمل درآمد کے لیے 13.5 ملین یورو کی گرانٹ فراہم کی تھی۔ سال 2022 میں، بی ایم زیڈ نے BTASP-II کو 20 ملین یورو مالیت کے اضافی فنڈز دینے کا عہد کیا تھا تاکہ صوبے میں جنگلات کے تحفظ میں مزید تعاون کیا جا سکے۔کابینہ نے پاسکو کی درآمد شدہ گندم کے حوالے سے لیبارٹری ٹیسٹ کے نتائج کے تجزیہ کے لیے اعلیٰ سطحی تکنیکی کمیٹی کے سفارشات کی منظوری دی۔ کمیٹی کی طرف سے جمع کیے گئے تمام ٹیسٹ شدہ نمونوں میں افلاٹوکسن کی سطح محفوظ پائی گئی اس لیے اعلیٰ سطحی تکنیکی کمیٹی نے فرسٹ ان فرسٹ آؤٹ اصول اور آزادانہ ریلیز پالیسی کی بنیاد پر فلور ملوں کو 77,762 میٹرک ٹن گندم فوری طور پر جاری کرنے کی سفارش کی ہے۔ ایک اور اہم فیصلے میں بارودی سرنگوں کے واقعات کے متاثرین کو معاوضہ دینے کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں چارسکیموں کو شامل کرنے کی منظوری بھی دی ہے یہ سکیمیں جنوبی وزیرستان، تیراہ میدان خیبر، ماموند باجوڑ میں گرڈ سٹیشنوں سے متعلق ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے