کوہاٹ (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم نے پولیو ٹیموں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ 5 سال سے کم عمر کے ہر بچے تک رسائی یقینی بنائیں اور کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے کسی بھی صورت محروم نہ رہے۔یہ ہدایات انہوں نے جمعرات کے روزاپنے دفتر میں 3 فروری سے شروع ہونے والے 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔اجلاس میں دوسروں کے علاوہ ڈی پی او کوہاٹ ڈاکٹر زاہد اللہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)حامد اقبال، ڈی ایچ او کوہاٹ، ضلعی انتظامیہ، پاک آرمی، تعلیم، صحت اوردیگر متعلقہ محکموں اور اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ کے انسداد پولیو مہم کو ہر لحاظ سے کامیاب بنانے کیلئے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم کے دوران 2 لاکھ 13 ہزار 6 سو 73 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ ہے اور اس کیلئے 1 ہزار 86 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع کوہاٹ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کیلئے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں اور پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ کوہاٹ کو پولیو فری ضلع بنایا جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو کے مہلک مرض کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے