بٹ خیلہ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈحامد الر حمن نے زراعت اور لائیوسٹاک سے متعلقہ محکموں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ کاشتکاروں اور مویشی پال افراد کے مسائل کے حل اور ریلیف کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑیں تاکہ زرعی پیداوار سمیت دودھ اور گوشت میں اضافہ ہوسکے کیونک یہ انسانی خوراک کا سب سے بڑا ذریعہ ہے انھوں اس موقع پر ماڈل فارم سروسز سنٹرملک ٹیسٹنگ لیبارٹری کو فعال کرنے زمینداروں کیلئے ماہانہ دو تربیتی سیشن اور جانوروں کی ویکسی نیشن کیمپس کے انعقاد کااعلان کیاخیالات کا اظہار انھوں نے ہائی سکول خار میں کاشتکاروں کیلئے منعقد کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہو ئے کیاملاکنڈ لیوی فورس کے صوبیدار میجر سمیع اللہ باچہ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر انعام اللہ ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد خان ڈسٹر کٹ لائیوسٹاک ڈائریکٹر مشرف شاہ ایس ڈی او واپڈا مقصود خان اور دیگر محکموں نمائندوں نے شرکاء کے سوالوں کے جواب دیئے چیئر مین کونسلراتحاد کے صدر پیر عظمت شاہ تاجر رہنما حا جی شاکراللہ سینئر صحا فی خالداقبال کسان کونسلرزحاجی سید ملوک سلیم خان پرویز خان محمد رحمن وغیرہ نے زراعت اور لائیوسٹاک بارے مختلف مسائل مشکلات اور تجاویز پیش کیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے