بٹ خیلہ (مانند نیوز)ایپکا 22جنوری کو وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور کے سامنے احتجاجی دھرنے سے پنشن بچاؤ تحریک کا آغازکرے گی آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا (ایپکا) کے صوبائی صدر اورآل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس(آگیگا) کے صوبائی چیئر مین وزیر زادہ نے بٹ خیلہ ایجوکیشن آفس میں ایپکا ملاکنڈ کے نو منتخب صدر محمد سہیل خان جنرل سیکر ٹری محمد نعیم خان اور کابینہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانھوں نے ملاکنڈ کے صدر وکابینہ کو مبارکباد دی کامیاب الیکشن کے انعقاد پر کمشنر ذاکر خان کو خراج تحسین پیش کیاڈی ڈی ای او ہدایت اللہ مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے صوبائی کوارڈ نیٹر مزدور رہنما گل زمین نو منتخب صدر کے مدمقابل امیدوار رخسار محمدبھی اس موقع پر موجود تھے صوبائی صدر نے آئی ایم ایف کی ایماء ملازمین کی پنشن کے خاتمے اداروں کی نجی کاری ٹی ایم ایز ملازمین کی تنخواہوں کی بندش نہ صرف مذمت کی بلکہ اس سلسلے میں بھرپور جدوجہد کرنے کا اعلان کیاانھوں نے 22جنوری سے شروع ہونے والی پنشن بچاؤ تحریک کی تیاریوں کیلئے 17جنوری کو مردان میں آگیگاکے اجلاس جبکہ20جنوری کو صوابی میں اجلاس کے انعقاد کا اعلان کیانومنتخب صدر سہیل خان نے اپنے صوبائی صدر کا شکر یہ ادا کیا اور 22جنوری کے پشاور احتجاج میں بھر پور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے